ہامون جادوگر کو ’تمغہ امتیاز‘ کیوں نہیں ملا،حقیقت بتادی

 ہامون جادوگر کو ’تمغہ امتیاز‘ کیوں نہیں ملا،حقیقت بتادی
کیپشن: Why didn't the Hamon magician get a 'Medal of Distinction', the truth will tell

ایک نیوز :پی ٹی وی کے مشہور ڈرامے ’عینک والا جن‘ میں ہامون جادوگر کا کردار نبھانے والے سینئر اداکار حسیب پاشا کاکہنا ہے کہ ’تمغہ امتیاز‘ اداکارہ مہوش حیات کو دے دیا گیا۔

ماضی کے مقبول اداکار حسیب پاشا حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے سرکاری سطح پر ملنے والے اعزازات کے حوالے سے بات چیت کی۔

 حسیب پاشا نے بتایا کہ سابق چیئرمین الحمرا عطا الحق قاسمی کو اُن کا ڈرامہ عینک والا جن بےحد پسند تھا اور وہ کئی مرتبہ ان کا ڈرامہ دیکھ چکے تھے۔ جب عطاالحق الحمرا کے چیئرمین بنے تو انہوں حسیب پاشا سے کہا کہ انہیں اتنے سالوں کے کام پر پرائڈ آف پرفارمنس ملنا چاہیے ساتھ ہی انہوں نے حسیب پاشا کا نام 16 رکنی کمیٹی سے منظور کروانے کے بعد  اسلام آباد بھیج دیا۔

حسیب پاشا نے شکوہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا نام کئی مرتبہ بھیجا جاتا رہا لیکن ہر سال میرا اعزاز کسی انتقال کر جانے والے فنکار کو دے دیا جاتا۔گزشتہ برس سیریل کرنے والی کم عمر اداکارہ مہوش حیات کو ان کا ایوارڈ سونپ دیا گیا۔

حسیب پاشا کا کہنا تھا کہ اس بات نے انہیں مایوس کیا کہ جو شخص 40 سال بچوں کیلئے کام کرتا رہا اسے کوئی ایوارڈ نہیں جبکہ ڈرامہ سیریل کرنے والی ایک بچی کو ایوارڈ دے دیا گیا۔