یوکرینی صدر نےنیٹو میں شمولیت کاباضابطہ دعوت نامہ مانگ لیا

یوکرینی صدر نےنیٹو میں شمولیت کاباضابطہ دعوت نامہ مانگ لیا
کیپشن: یوکرینی صدر نےنیٹو میں شمولیت کاباضابطہ دعوت نامہ مانگ لیا

ایک نیوز: یوکرین کے صدر ولادومیر زیلنسکی نے نیٹو میں شمولیت کا باضابطہ دعوت نامہ مانگتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو اتحاد یوکرین کے بارے میں واضح مؤقف اختیار کرے۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے صدر اور ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے زیلنسکی نے کہاکہ یوکرین چاہتا ہے کہ جنگ کے بعد نیٹو میں شمولیت اختیار کرلے، نیٹو کو چاہیے کہ اس بارے میں جلد اور واضح مؤقف اپنائے۔

اس سے پہلے زیلنسکی اور یوکرینی آرمی چیف ویلیزی زالورینی نے ہتھیار، گولہ بارود اور لڑاکا طیاروں کی فراہمی کیلئے مغرب پر زور ڈالتے ہوئے کہا تھا کہ یوکرین میں روس سے جنگ کا اسلحہ کم پڑنے لگا ہے، یوکرین کو ایف سولہ جنگی طیاروں اور پائلٹس کی تربیت کی ضرورت ہے۔

ادھر امریکی میڈیا نے امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنس کے خفیہ دورہ یوکرین کی خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ولیم برنس نے صدر زیلنسکی اور یوکرینی انٹیلی جنس حکام سے ملاقات کی ہیں۔

ولیم برنس کا یوکرین کا یہ سفر ویگنر گروپ کی بغاوت سے ایک روز پہلے ہوا تھا اور ملاقاتوں میں ویگنر گروپ کی بغاوت موضوع نہیں تھا۔