دلچسپ سفر،2024میں پروازبھرنےوالاطیارہ2023میں لینڈکرگیاکیسے؟

دلچسپ سفر،2024میں پروازبھرنےوالاطیارہ2023میں لینڈکرگیاکیسے؟
کیپشن: Interesting journey, how did the plane take off in 2024 and land in 2023?

ویب ڈیسک:2024میں ٹوکیوسےمسافرطیارہ امریکا کیلئےروانہ ہواجوکہ2023میں لاس اینجلس میں لینڈکرگیا۔
تفصیلات کےمطابق وقت ہمیشہ آگےجاتاہےمگرنئےسال میں ایک عجیب وغریب واقعہ پیش آیا،جاپان سےایک مسافرطیارےنےلااینجلس جانےکیلئےپروازبھری ،جس نےجب پروازبھری تھی تو2024تھالیکن جب لااینجلس میں لینڈکیاتووہاں پر2023کاکیلنڈرتھا۔
 یہ دلچسپ سفر جاپانی ائیرلائن آل نیپون ائیرویز کی پرواز این ایچ 106 کا ہے جو یکم جنوری سال2024 کی رات ایک بج کر6 منٹ پر ٹوکیو کے ہنیدہ ائیرپورٹ سے لاس اینجلس کیلئے روانہ ہوئی۔ 
یہ پرواز 8 گھنٹے 56 منٹ کا سفر طے کرکے لاس اینجلس ائیرپورٹ پر اتری تو مقامی وقت کے مطابق31 دسمبر2023 کی شام کے5 بجکر6 منٹ ہوئے تھے۔ 
یوں اس دلچسپ پرواز کے مسافر سال نو سے پچھلے سال میں واپس پہنچے اور ایک بار پھر نئے سال کا جشن منایا۔