سی ٹی ڈی کی سالانہ رپورٹ جاری، 244 دہشت گرد ، 114 سوشل میڈیا ایکٹویسٹ گرفتار

سی ٹی ڈی کی سالانہ رپورٹ جاری، 244 دہشت گرد ، 114 سوشل میڈیا ایکٹویسٹ گرفتار

ایک نیوز:  سی ٹی ڈی پنجاب  نے  2022 کی سالانہ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں سوشل میڈیا پر شرانگیزی میں ملوث 114 ملزمان، 244 دہشت گرد اور ہزاروں سائیٹ کو بلاک کیا۔ 

رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے مختلف اضلاع سے 244 دہشت گرد  گرفتار کرکے صوبے کو بڑی دہشت گردی سے محفوظ بنایا۔  گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر انویسٹی گیشن ونگ نے 246 مزید دہشت گردوں کو  گرفتار کیے۔سائبر ٹیررازم کے خلاف محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب ملک بھر میں متحرک رہا۔ سی ٹی ڈی سائبر ونگ نے سوشل میڈیا کے ذریعے 2 ہزار 5 سو 29 کیس ٹریس کیے۔  کیسز دہشت گردی، مذہبی منافرت اور شرانگیزی پر مشتمل ہیں۔ 

حکام کے مطابق سوشل میڈیا پر شرانگیزی میں ملوث 114 ملزمان گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ہونے والے 70 ملزمان کو سزا دلوائی گئی۔ 1 لاکھ 23 ہزار 291  سائیٹس اور سوشل میڈیا پیجز رپورٹ ہوئی جس میں سے  پی ٹی اے نے سی ٹی ڈی کی نشاندہی پر 74 ہزار سے زائد پیجز اور سائیٹس کو بلاک کیا

  سی ٹی ڈی آپریشن ونگ نے  1225 خفیہ آپریشن کیے۔ آپریشنز نے دوران 244 دہشت گردوں کو گرفتار کیا اور 354 نئے مدارس کی نشاندہی اور جیو ٹیگنگ کی گئی۔ 

سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن ونگ 205 مقدمات درج کرکے 246 دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔183 دہشت گردوں کے چالان جمع کرایے گئے اور 22 مقدمات کی تفتیش جاری ہے۔ سی ٹی ڈی نے 64 کلو سے زائد دھماکہ خیز مواد برآمد کیا,۔ 48 ہینڈ گرینیڈ ، خودکش جیکٹس بنانے کا سامان اور بھاری تخریب کار آلات کی برآمدگی بھی  کی گئی ۔ ریڈ بک کے 3 اشتہاری مقابلوں میں ہلاک ہوئے ۔

حکام  کا مزید کہنا تھا کہ ہیڈ منی کے 13 کیسز ٹریس کیے گئے ، 6 ریڈ نوٹسز کا اجراء کروایا گیا ۔   انارکلی دھماکے میں ملوث دہشت گرد نیٹ ورک بریک کیا۔ انارکلی دھماکے کے اہم کرداروں عبدالرزاق ، ثناءاللہ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ دونوں ملزمان بارود کی ریکوری کے دوران مقابلے میں مارے گئے۔جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملوث بھارتی نیٹ ورک  کو بھی بریک کیاجس میں ملزم عید گل ، ڈیوڈ پیٹر پال ساتھیوں کو سزائے موت سنائی گئی۔ سی ٹی ڈی نے بلوچستان جاکر اشتہاری سمیع الحق، عزیر اکبر کو گرفتار کیا ۔

سی ٹی ڈی پنجاب نے تمام وسائل کو موثر انداز میں بروئے کار لاکر دہشت گردی کا مقابلہ کیا۔