ممی ڈیڈی نہیں ،اصلی پاکستانی ن لیگ کیساتھ ہیں،مریم نواز 

ممی ڈیڈی نہیں ،اصلی پاکستانی ن لیگ کیساتھ ہیں،مریم نواز 
کیپشن: ممی ڈیڈی نہیں ،اصلی پاکستانی ن لیگ کیساتھ ہیں،مریم نواز 

ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز کاکہنا ہے کہ ہمیشہ خدمت کی سیاست کی، ممی ڈیڈی نہیں بلکہ اصلی پاکستانی (ن) لیگ کے ساتھ ہیں۔
دھوبی گراؤنڈ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف کاکہنا تھا کہ حکیم رانا ثنا اللہ نے بانی پی ٹی آئی کا ایسا علاج کیا کہ بیمار نظر آتا ہے نہ بیماری۔ (ن) لیگ گالم گلوچ کی سیاست نہیں کرتی نہ ہی کسی کو چور کہتی ہے، مسلم لیگ ن کسی سے مقابلہ نہیں کرتی یہ صرف خدمت میں مقابلہ کرتی ہے۔
مریم نواز کاکہنا تھا کہ فیصل آباد کے شیروں، شیرنیوں کو سلام پیش کرتی ہوں، میں نے دیکھا جب رانا ثنا اللہ کا نام لیا تو سارا مجمع گونج اٹھا تھا، آپ نے آج جس طرح ہمارا استقبال کیا مجھے لگا ہی نہیں کہ نواز شریف 4 سال یہاں نہیں تھے۔
رہنما مسلم لیگ (ن) کاکہنا تھا کہ نواز شریف کو ہرانے والے کئی آئے اور کئی چلے گئے لیکن نواز شریف ابھی بھی یہاں ہے، انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ترقی کرتا ہے تو ملک ترقی کرتا ہے، فیصل آباد والوں نے آج اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔