ایپکس کمیٹی نے معیشت کی بہتری کیلئےاقدامات کوخوش آئندقرار دیدیا

ایپکس کمیٹی نے معیشت کی بہتری کیلئےاقدامات کوخوش آئندقرار دیدیا
کیپشن: ایپکس کمیٹی نے معیشت کی بہتری کیلئےاقدامات کوخوش آئندقرار دیدیا

ویب ڈیسک: ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی نے معیشت کی بہتری کیلئےاقدامات کوخوش آئندقرار دیدیا۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت  ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر،وفاقی وزرا، صوبائی وزرائے اعلی، سول و عسکری حکام  نے شرکت کی۔

 اجلاس میں مختلف وزارتوں نے ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے جاری منصوبوں، پالیسی اقدامات اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا.

 ایپکس کمیٹی نے ان منصوبوں اور پالیسی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے whole of the Government Approach کے متعین شدہ اہداف کے حصول میں مثبت کردار کو سراہا.

کمیٹی نے ملک کی معیشت کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا مجموعی طور پر جائزہ لیا اور انکی کامیابی کو خوش آئند قرار دیا.سرمایہ کاری کے فروغ اور اسکی استعداد کار کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لانے کیلئے مختلف شعبوں میں اقدامات، افرادی قوت کی ترقی، مواصلاتی بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور مقامی تنازعات کے حل کیلئے مؤثر طریقہ کار سے ایک پائیدار نظام بنانے کی بھی تعریف کی. 

کمیٹی نے اجلاس میں اسٹریٹیجک کنالز ویژن 2030 اور ایف بی آر اصلاحت کی منظوری دے دی.

 آرمی چیف نے پاک فوج کی جانب سے ملک میں معاشی استحکام اور لوگوں کی معاشی و سماجی بہتری کیلئے حکومتی اقدامات کے بھرپور ساتھ کے عزم کا اظہار کیا.

اجلاس کے اختتام پر نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل، تمام وزارتوں، اداروں اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے معاشی اہداف کے حصول میں نگران حکومت کی معاونت اور مستقبل کیلئے ایک عمدہ مثال قائم کرنے میں کردار کی تعریف کی.

انوار الحق کاکڑ نے آئندہ منتخب حکومت کو ملک کے وسیع تر مفاد میں معاشی پالیسیوں کے تسلسل اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی قائم کردہ معاشی اقدمات کی رفتار سے مستفید ہونے کی تاکید کی.