کراچی: وزیراعظم کا 1100 میگا واٹ بجلی منصوبے کا افتتاح

کراچی: شہباز شریف کا نیوکلیئر پاورپلانٹ کے تیسرے یونٹ کا افتتاح
کیپشن: Karachi: Shahbaz Sharif inaugurated the third unit of nuclear power plant(file photo)

ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف 1 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تیسرے یونٹ کا افتتاح کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف  ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اعظم نے چین کی شراکت سے تعمیر ہونے والے کراچی نیوکلئیر پاور پلانٹ(KANUPP) کے تیسرے یونٹ کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے نیوکلئر پاور پلانٹ کے تیسرے یونٹ کا بٹن دبا کر افتتاح کیا۔یہ یونٹ 1100 میگا واٹ پیداواری صلاحیت کا حامل ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے پاور پلانٹ کی تختی کی نقاب کشائی کی اور پودا بھی لگایا۔افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر توانائی خرم دستگیر خان اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال بھی موجود تھے۔

نیو کلیئر پاور پلانٹ کے تھری کے افتتاح سے بجلی کی پروڈکشن 2200 میگا واٹ تک پہنچ جائے گی، کے تھری بجلی گھر منصوبے سے سستی بجلی بنائی جا رہی ہے، کینپ تھری سے 12 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی بنائی جا رہی ہے۔

کے تھری کا افتتاح اعزاز کی بات
منصوبے کے افتتاح کے موقع پر خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ کے تھری پاور پلانٹ کاافتتاح میرے لیےاعزاز کی بات ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان 27 ارب ڈالر کا تیل امپورٹ کرتا ہے، پاکستان کو توانائی کے سستے ذرائع کی ضرورت ہے، داسو ڈیم منصوبے پر کام جاری ہے، توانائی کی ضرورت کیلئے شمسی (سولر) اور پون (ونڈ) توانائی اہم کردار کرسکتی ہے۔