گھر پر فواد چودھری کا استقبال کیسے ہوا؟ اہلیہ نے تصویر شیئر کردی

گھر پر فواد چودھری کا استقبال کیسے ہوا؟ اہلیہ نے تصویر شیئر کردی
کیپشن: How was Fawad Chaudhary received at home? The wife shared the photo

 ایک نیوز:الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے کیس میں گرفتار ہونے والے فواد چوہدری کو رہائی مل گئی۔ جس کے بعد اہلیہ حبا فواد نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹس کرتے ہوئے اپنی خوشی کا بھرپور اظہار کیا۔ 

اپنے ایک ٹوئٹ میں حبا فواد نے ’وکٹری‘ لکھا اور ساتھ میں وہ تصویر شیئر کی جس میں وہ وکٹری سائن  بنارہی ہیں۔ 

 حبا فواد نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اس طرح فواد چوہدری کا استقبال کیا ہے۔

 خیال رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو آج اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے فواد چوہدری کی مشروط ضمانت منظور کی تھی۔