ساحرعلی بگا،راحت فتح علی خان میں تنازع کی وجہ سامنےآگئی

ساحرعلی بگا،راحت فتح علی خان میں تنازع کی وجہ سامنےآگئی
کیپشن: Sahir Ali Baga, Rahat Fateh Ali Khan, the reason for the conflict came to light

ایک نیوز:گلوکارساحرعلی بگااورراحت فتح علی خان کےدرمیان تنازع کی وجہ سامنےآگئی۔
دونوں گلوکاروں میں مشہور گیت’ ضروری تھا‘ کی میوزک کمپوزیشن کا کریڈٹ تنازعہ کی وجہ ہے۔

ساحرعلی بگاکاکہناتھاکہ گانا’ضروری تھا‘ میں نے بنایا، نہیں معلوم تھا اتنا مشہور ہوگا۔ اس گانےکوسوشل میڈیا پر 2بلین لوگ سن چکے ہیں، گانے کا کریڈٹ صرف راحت فتح علی خان دیں سکتے ہیں، معلوم نہیں راحت فتح علی خان کیوں کریڈٹ نہیں دے رہے، ہر وہ شخص منافق ہے جو سچ چھپائے اور کسی کا حق لے۔

واضح رہےکہ کچھ دن قبل ساحر علی بگا نے  راحت فتح علی خان کو درندہ صفت اورمنافق کہاتھا ،ان کامزیدکہناتھاکہ راحت فتح علی خان سے متعلق جو بول رہا ہوں یہ 20 سال تعلق کا نچوڑ ہے۔