پیپلزپارٹی کے 11،ن لیگ کے 6سینیٹرز منتخب ،خیبرپختونخوامیں الیکشن ملتوی

18امیدوار بلامقابلہ منتخب،سینیٹ کی 30 نشستوں پر پولنگ جاری 
کیپشن: 18 candidates elected unopposed, polling continues for 30 seats of the Senate

ایک نیوز:سینیٹ انتخابات میں پیپلزپارٹی کے 11،ن لیگ کے سینیٹرز منتخب،آزاد امیدوار فیصل واوڈا بھی کامیاب ہو گئے۔خیبرپختونخوا کی 11 نشستوں پر الیکشن ملتوی ہوگئے۔

 رواں سال سینیٹ کی 48 نشستیں خالی ہوئی تھیں جن میں سے 18 پر سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ بلوچستان اسمبلی سے تمام 11 امیدوار جبکہ پنجاب میں 7 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ 

اسلام آبادکےنتائج
اسلام آباد سے  ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لئے ن لیگی امیدوار اسحاق ڈار 222ووٹ لے کر کامیاب مدمقابل ٹیکنوکریٹ نشست کے لئے انصر کیانی 81نے ووٹ حاصل کئے جبکہ سات ووٹ مسترد ہوئے۔مجموعی طور پر 310 ووٹ کاسٹ ہوئے اٹھارہ اراکین نے ووٹ نہیں ڈالا۔

جنرل نشست پررانامحمودالحسن 224ووٹ لیکرکامیاب جبکہ ان کےمدمقابل فرزندحسین نے79ووٹ حاصل کئے۔

سندھ اسمبلی کےنتائج

پیپلزپارٹی نے سندھ سے سینیٹ کی 10نشستیں جیت لیں۔سندھ اسمبلی میں سینیٹ کی 12 نشستوں پر 19 امیدوار مد مقابل تھے۔ سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ 4 بجے تک جاری رہی اور 154 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا۔
ووٹوں کی گنتی کے بعد صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ نے نتائج کا اعلان کیا۔ نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی نے سندھ سے سینیٹ کی 10نشستیں جیت لیں جبکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور آزاد امیدوار نے ایک ایک نشست حاصل کی۔
جنرل نشست پر پیپلزپارٹی کے اشرف علی جتوئی، دوست علی جیسر ، کاظم علی شاہ، مسرور احسن، ندیم بھٹو، ایم کیو ایم کے عامرچشتی اور آزادامیدوار فیصل واوڈا سینیٹر منتخب ہوئے۔
خواتین کی نشست پر پی پی روبینہ قائم خانی، قراۃ العین مری جبکہ ٹیکنوکریٹ نشست پر سرمدعلی اور ضمیرگھمرو کامیاب قرار پائے۔اقلیت کی نشست پر پیپلزپارٹی کے پنجومل بھیل سینیٹر منتخب ہوئے۔

 پنجاب اسمبلی کےنتائج

 پنجاب اسمبلی سینٹ انتخابات کے مکمل  نتائج کا اعلان کردیاگیا۔مسلم لیگ ن نے سینٹ کی پانچ نشستیں پر کامیابی حاصل کرلیں۔  مسلم لیگ ن نے خواتین کی 2 ٹیکنوکریٹ کی 2 اور ایک اقلیتی نشست پر فتح حاصل کی۔خواتین کی نشست پر انوشہ رحمان نے 125ووٹ،بشریٰ انجم بٹ نے 123ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔صنم جاوید صرف 102ووٹ حاصل کر کے ناکام قرار پائیں ۔خواتین کی ووٹنگ کے لیے 6 ووٹ مسترد کیے گئے۔

ٹیکنوکریٹ محمد اورنگزیب 128و وٹ،مصدق ملک نے 121 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ۔ڈاکٹر یاسمین 106  راشد کامیاب نہ ہو سکیں۔سینٹ انتخابات میں ایک ووٹ مسترد قرار پایا ۔

پنجاب اسمبلی میں ٹوٹل 356 ووٹ کاسٹ کیے گئے ۔ مسلم لیگ ن اوراتحادی جماعتوں کے 248 ارکان اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیا ۔سنی اتحاد کونسل کے 107 ارکانِ اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیا۔