’ AI‘ کولنز ڈکشنری نے اہم ترین لفظ قراردیدیا

word of the year
کیپشن: word of the year
سورس: google

 ایک نیوز : انگریزی کی معروف لغت کولنز کے پبلشر نے اعلان کیا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (مصنوعی ذہانت) کے مخفف 'اے آئی' کو رواں برس کے لیے کولنز کے 'ورڈ آف دی ایئر' یعنی اس سال کا اہم ترین لفظ قرار دیا گیا ہے۔

پبلشرز کی طرف سے شائع ہونے والے ایک بلاگ میں کہا گیا ہے کہ ''اے آئی کو آئندہ کے لیے ایک عظیم تکنیکی انقلاب کے طور پر سمجھا جاتا ہے، جس نے بہت تیزی سے ترقی کی ہے اور سن 2023 میں اس کے بارے میں کافی تذکرے بھی ہوتے رہے ہیں۔''

کمپنی کولن کافی تفصیلی تجزیہ کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہے، جس میں دنیا بھر میں شائع ہونے والی ویب سائٹس، اخبارات، میگزینوں کے تحریری مواد کے ساتھ تقریباً 20 بلین الفاظ کا ڈیٹا شامل ہے۔ اس نے اس کے لیے ٹیلیویژن اور ریڈیو نشریات میں استعمال ہونے والی زبان کا بھی جائزہ لیا۔

 مینیجنگ ڈائریکٹر ایلکس بیکروفٹ نے کہا: ''ہم جانتے ہیں کہ اس برس اے آئی اس طرح سے ایک بڑی توجہ کا مرکز رہا کہ اس نے بہت ترقی کی اور تیزی سے ای میل، اسٹریمنگ یا مستقبل کی دوسری ممکنہ تکنیک میں بھی، اب روزمرہ کی ٹیکنالوجی کی طرح ہر جگہ ہماری زندگیوں میں سرایت کر چکی ہے۔''

گرچہ کولنز کے تجزیہ کاروں کے ذریعہ شارٹ لسٹ کیے گئے الفاظ کی فہرست میں اے آئی سر فہرست رہا، تاہم اس کے علاوہ بھی بہت سے نئے الفاظ پر غور کیا گیا۔

 اس فہرست میں ایک اور لفظ 'بیز بال' بھی تھا، جو ٹیسٹ کرکٹ ہی کی طرح ہی ایک کھیل ہے، جس میں بیٹنگ سائیڈ انتہائی جارحانہ انداز میں کھیل کر سبقت حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

اس کے علاوہ Deinfluencing، Ultra-processed، debanking، semaglutide اور greedflation جیسے الفاظ بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

ڈیبینکنگ سے مراد کسی شخص کو بینکنگ کی سہولیات سے محروم کرنا ہے۔ جبکہ سیمگلوٹائڈ ایک دوا کا نام ہے جو بھوک کو دبانے اور ہائی بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔