سپریم کورٹ کے فیصلے پر تحریک انصاف کے کارکنوں کاجشن

سپریم کورٹ کے فیصلے پر تحریک انصاف کا جشن 
کیپشن: Tehreek-e-Insaf's celebration of the Supreme Court's decision

ایک نیوز : پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں انتخابات پر سپریم کورٹ کے فیصلے پرتحریک انصاف کے کارکنوں نے زمان پارک کے باہر جشن منایا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ کے باہر سپریم کورٹ کے فیصلے پر تحریک انصاف کے کارکنوں کے ڈھول کی تھاپ پربھنگڑے،نعرے بازی ،خواتین وکٹری کانشانہ بناتی رہیں۔

 تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ کے باہر آتش بازی  کا زبردست مظاہرہ بھی کیاگیا۔