کراچی: پاک فضائیہ کے ماڈل جہاز پر نامعلوم افراد کا قبضہ

کراچی: پاک فضائیہ کے ماڈل جہاز پر نامعلوم افراد کا قبضہ
کیپشن: KARACHI: Unknown persons seized the model plane of Pakistan Air Force

ایک نیوز: کراچی کے علاقے گولیمار رضویہ چورنگی پر خوبصورتی کیلئے نصب کیے گئے پاک فضائیہ کے ماڈل جہاز پر نامعلوم افراد نے قبضہ کررکھا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پائلٹ کو جہاز اڑاتے تو بہت بار دیکھا اور سنا ہے لیکن کراچی میں 'جہازوں' نے جہاز پر ڈیرے جمالیے ہیں۔ 

گولیمار رضویہ چورنگی پر خوبصورتی کے لئے لگائے گئے پاک فضائیہ کے طیارے کا ماڈل برباد کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ طیارے کے اطراف لگی لوہے کی گرل کاٹ کر فروخت کردی گئی۔

اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی منظرعام پر آئی ہے جس میں گرل کاٹنے کے بعد طیارے کے ماڈل پر منشیات کے عادی افراد کو قبضہ جمائے دیکھا جاسکتا ہے۔ جہاں وہ سرعام منشیات کا استعمال بھی کررہے ہیں۔