امریکا:سینماہال کی تعمیرکےدوران65سال پرانابٹوابرآمد

امریکا:سینماہال کی تعمیرنوکےدوران65سال پرانابٹوابرآمد
کیپشن: America: Export of 65-year-old Anabata during the reconstruction of cinema hall

ویب ڈیسک:امریکامیں ایک انوکھاواقعہ پیش آیاجہاں پر ایک سنیما ہال کی تعمیرِ نو کے دوران ایک دیوار سے65 سال پرانا بٹوا برآمد ہوا، جس میں رکھے کارڈز اور کچھ پیسے بھی محفوظ ہیں۔
تفصیلات کےمطابق کچھ واقعات ایسےہوتےہیں جوکےحیران کن ہوتےہیں ایساہی ایک انوکھاواقعہ امریکامیں پیش آیاجہاں پرزیرتعمیرایک سنیماکی عمارت میں سےبٹوابرآمدہواہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ انوکھا واقعہ امریکی ریاست جیورجیا میں پیش آیا جہاں پلازا تھیٹر کی تعمیرِ نو کے دوران ایک ٹھیکیدار کو دیوار کے مرمت کے دوران اس میں سے بٹوا ملا جسے اس نے سینما کے مالک کرس ایسکوبار کو واپس کردیا۔
اس حوالے سے کرس ایسکوبار کا کہنا تھا کہ جس جگہ سے بٹوا ملا ہے وہ ممکنہ طور پر سابق منیجرکے دفتر سے ملحق ​​گمشدہ چیزوں کا ڈیپارٹمنٹ تھا جو طویل عرصے سے تزئین و آرائش کے ذریعے چھپا ہوا تھا۔
کرس نے مزید بتایا کہ بٹوا ملنے کے بعد انہوں نے اس کے مالک کے بارے میں آن لائن کچھ تحقیق کی جس پر پتہ چلا یہ بٹوا فلوئے کلبریتھ کا ہے جس کی موت 2005 میں87 سال کی عمر میں ہوچکی ہے۔ تاہم وہ فلوئے کی بیٹی تھیا کلبریتھ چیمبرلین سے رابطہ کرنے میں کامیاب ہوگئے جن کی عمر71 سال ہے۔ کرس نے وہ بٹوا ان کی بیٹی کو واپس کردیا۔