سی ٹی ڈی اور انٹیلی جنس ایجنسی کی مشترکہ کارروائی،دہشتگرد گروپ کا رکن گرفتار

سی ٹی ڈی اور انٹیلی جنس ایجنسی کی مشترکہ کارروائی،دہشتگرد گروپ کا رکن گرفتار
کیپشن: سی ٹی ڈی اور انٹیلی جنس ایجنسی کی مشترکہ کارروائی،دہشتگرد گروپ کا رکن گرفتار

ایک نیوز: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) مردان ریجن اور انٹیلی جنس ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشتگرد گروپ کے رکن کو گرفتار کر لیا۔

ضلع نوشہرہ میں مہاجر کیمپ اکوڑہ خٹک میں  کی گئی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں حافظ گل بہادر کے دہشتگرد گروپ کے رکن عبدالکبیر کو گرفتار کر لیا گیا۔

محکمہ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد کا تعلق ضلع چارسدہ سے ہے، گرفتار ملزم کے تحویل سے خود کش جیکٹ اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کیا گیا ہے۔

محکمے نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ دہشتگرد کی گرفتاری سے خیبر پختونخوا کو  بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ہے۔