کابینہ نے جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی

 کابینہ نے جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی
کیپشن: کابینہ نے جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک :وفاقی کابینہ نے جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ۔

تفصیلات کےمطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ۔اجلاس کے اعلامیے کے مطابق   وفاقی کابینہ نے مسابقتی کمیشن اور چین کے ادارے ایس اے ایم آر کے درمیان ایم او یو کی منظوری دے دی ایم او یو کے تحت دونوں ممالک کے درمیان معلومات کے تبادلے اور تکنیکی استعداد میں اضافہ ہو گا۔

جن ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ان کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔ذرائع کے مطابق  146 ادویات کی قیمتوں میں 20 سے 60 فیصد تک اضافے کی منظوری دی گئی ۔ 12 سے زیادہ اینٹی بائیوٹک ادویات 60 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ۔ ٹی بی کی 8 ادویات کی قیمتوں میں بھی 20 سے 60 فیصد تک اضافہ کیا گیا ، دل کی 5 سے زائد، خون پتلاکرنے والی 3 اور بلڈ پریشر کی 2 دوائیں مہنگی ہوگئیں ، ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ڈریپ نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔