یوٹیوب نے 2022 کی رجحان ساز کریٹو اور میوزک ویڈیو کا اعلان کر دیا

 رجحان ساز ویڈیوز، کری ایٹرز، شارٹس،بریک آؤٹ کری ایٹرزاور میوزک ویڈیوز
کیپشن: رجحان ساز ویڈیوز، کری ایٹرز، شارٹس،بریک آؤٹ کری ایٹرزاور میوزک ویڈیوز

ایک نیوز نیوز: یوٹیوب نے 2022 کے لیے رجحان ساز ویڈیوز، کری ایٹرز، شارٹس،بریک آؤٹ کری ایٹرزاور میوزک ویڈیوز کا اعلان کر دیاہے۔  

رپورٹ کے مطابق یوٹیوب نے سال 2022 کے لیےپاکستان میں ٹاپ رْجحان ساز ویڈیوز، میوزک ویڈیوز، کری ایٹرز، بریک آؤٹ کری ایٹرز اور شارٹس کی فہرست جاری کردی ہے۔ یہاں یہ کہنا درست ہوگا کہ پاکستانی ناظرین تمام سال بھرپور تفریح فراہم کرنے والے مواد کی ایک وسیع رینج سے لطف اندوز ہوئے۔

اس بارے میں گوگل کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان ایس قریشی کا کہنا ہے کہ یو ٹیوب نے پاکستان میں ایک ایسا ایکو سسٹم بنانے میں مدد کی ہے جو لوگوں کو اپنا شوق پورا کرنے کے ساتھ گھر والوں کی مالی مدد کے قابل بھی بناتا ہے۔پاکستان میں 5400سے زیادہ یوٹیوب چینلز ہیں جن کے 100,000 سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں اور ان میں سے 350 چینل کے ایک ملین سے زیادہ سبسکرائبر ہیں۔پاکستانی یو ٹیوب چینلز کی ایک بڑی تعدادپاکستانی روپے میں ایک ملین یا اْس سے بھی زیادہ آمدنی حاصل کر رہے ہیں۔ 

کنٹری ڈائریکٹر فرحان ایس قریشی کا کہنا ہے کہ 2022 میں ایک ویڈیوز کا تنوع دیکھا گیا جو  پاکستان میں بہت مقبول تھا اورپاکستانی ڈراما اور فلمی صنعت پر چھایارہا۔ ٹیلی فلم”روپوش“نے ٹاپ رْجحان ساز ویڈیوز کی فہرست میں پہلی جگہ حاصل کی۔ یہ ویڈیو محبت اور ازداجی زندگی کا سفر شروع کرنے والے نوجوان جوڑی کی کہانی ہے۔اس کے بعد مشہور پاکستانی ڈرامے ”کیسی تیری خودغرضی“ اور ”سنگ ماہ“ کی پہلی اقساط رہیں۔

ٹاپ رْجحان سازویڈیوز کی مکمل فہرست درج ذیل ہے

1۔روپوش | ٹیلی فلم ]انگریزی سب ٹائٹل کے ساتھ[ –  ہارون کادوانی | کنزا ہاشمی | ہر پل جیو
2۔کیسی تیری خودغرضی، قسط 1 – 11 مئی، 2022ء  ]انگریزی سب ٹائٹل کے ساتھ[ | ARY ڈیجیٹل ڈراما
3۔سنگ ماہ، قسط 1، 9مئی، 2022ء  –  ڈاؤلینس اور آئی ٹیل موبائل کی پیشکش، تعاون ماسٹر پینٹس
4۔100 دنوں میں گھاس کی چھت اور سوئمنگ پول سمیت ایک جدیدزیر زمین ہٹ بنائیے۔
5۔پیپسی کین کی مدد سے طویل ترین کھلونا ٹرین بنائیے- کارز ایٹ ہوم – DIY
6۔”چکر“ – مکمل فلم | نیلم منیر | یاسر نواز | جاوید شیخ | احمد حسن
7۔دی بیسٹ کرشنگ تھنگز ودھ کار کمپائلیشن
8۔ڈراما سیریل ”صنف آہن|  قسط10  | 29 جنوری، 2022ء  | آئی ایس پی آر
9۔   ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا ہم شکل– آواز اور انداز بھی ڈاکٹر عامر لیاقت جیسا
10۔اَرطغْرْل غازی اردو | قسط 108 | سیزن 5 کا فائنل

ٹاپ شارٹس
 پاکستان میں اس سال  مزاحیہ، تفریحی اور تخلیقی شارٹس بھی  بہت مقبول رہیں۔ 2022 میں”پاور ٹولز ریسنگ یس ان ٹینس“، ”میری بہن میری جان میری کنول“، ”یہ کیا ہوگیا“، رومان خان“، ”ہی واز فیڈ اپ“  اور ”بھابی کی چالاکی،انتقام“   ٹاپ پانچ شارٹس رہیں۔

پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ٹاپ 10 شورٹس
1۔پاور ٹولز ریسنگ اِز اِن ٹینس!!
2۔میری بہن میری جان کنول
3۔یہ کیا ہو گیا  رومان خان  |  #Shorts
4۔ہی واز فیڈ اپ |  #Shorts
5۔بھابی کی چالاکی – انتقام |  #Shorts 
6۔زارا نور عباس –عہد وفا |  #Shorts  –  ہم ٹی وی
7۔Cewek Bercadar Nemu uang Ditungguin Sampai Kepanasan azizah N Ferry
8۔بریڈ اسمری! #satisfying #shorts #asmrsounds #relaxing #davidbeck #fyp #fun #relax #trend
9۔دس لٹل گائے ٹرنڈ آؤٹ سو پرفیکٹ #satisfying  #snow  
10۔دی اولمپک نیڈز دس اسپورٹ!!

ٹاپ میوزک وڈیوز
2022 میں میوز ک کی فہرست میں  کوک اسٹوڈیو پاکستان کی کامیابی کی فہرست قرار دیا جا سکتا ہے۔علی سیٹھی اور شائے گل کا گانا "پسوڑی" چارٹ میں سر فہرست رہا اور اس نے یوٹیوب پر 450ملین ویوز حاصل کیے۔کوک اسٹوڈیو پر مشہور صوفی گانا ”تو جھوم“ نے دوسری جگہ حاصل کی جبکہ گر سدھو کے ”بم آگیا”نے تیسری جگہ حاصل کی۔ یہ فہرست موسیقی کے حوالے سے تنوع رکھتی ہے اور اس میں لوک موسیقی سے لے کر کلاسیک تک اور رُجحان ساز سے لے کر ہپ ہاپ تک میوزک کی موجودگی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ پاکستانی ناظرفین کس طرح کی موسیقی سنتے ہیں۔ 

پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والے موسیقی کی ویڈیوز
1۔کوک اسٹوڈیو | سیزن 14 | پسوڑی | علی سیٹھی اور شائے گل
2۔کوک اسٹوڈیو | سیزن 14 | تو جھوم  | نصیبو لال اور عابدہ پروین
3۔)بم آگیا)آفیشل ویڈیو(گر سدھو | جیسمین سندلاس | کپتان | نیا پنجابی  گانا 2022
4۔)دی لاسٹ رائیڈ)آفیشل ویڈیو(| سدھو موسے والا | وزیر پتر
5۔کوک اسٹوڈیو | سیزن 14 | کنا یاری | کیفی خلیل اور ایوا بی اور عبدالوہاب بگٹی
6۔کچا بادام گانا  | بھبھن بادیاکر | کچا بادام سانگ ری مکس | بادام بادام گانا | نیا گانا 2022
7۔ہم رازی | نیا گانا | ہارون کادوانی | کنزا ہاشمی | وجیہ فاروقی
8۔کاکا  | نیا پنجابی گانا – مٹی دی ٹبے)آفیشل ویڈیو(| افشاں خان | تارجہ ترین پنجابی گانے 2022
9۔لیولز – آفیشل ویڈیو | سدھے موسے والا  | سنی ملٹن | دی کڈ
10۔آج کل دے یار لٹیرے | سونیا خان | انصار خان | ابرار خان | آفیشل ویڈیو | شاہین اسٹوڈیو

ٹاپ کری ایٹرز
اس سال یو ٹیوب میں کری ایٹرز سر فہرست رہے اْن میں سے زیادہ تر پہلے سے کئی زیادہ جدید اور تخلیقی ویڈیوز لے کر آئے تھے۔ ڈیلی و لو گرز معاذ صفدر ورلڈ اور ڈَکی بھائی نے تمام سال اپنے تفریحی اور مزاحیہ کنٹنٹ کی وجہ سے  دو مقامات پر قبضہ جمائے رکھا جن کے بعد پاکستانی فوڈ چینل اعجاز انصاری فوڈ سیکریٹس تھا

سب سے زیادہ دیکھے جانے والے کنٹنٹ کری ایٹرز
 1۔معاز صفدر ورلڈ
2۔ڈکی بھائی
3۔ایجاز انصاری فوڈ سیکریٹس
4۔سلمان نعمان
5۔بابا فوڈ آر آر سی6۔شاذ صفدر ورلڈ
7۔سسٹرولوجی
8۔ذوالقرنین سکندر
9۔مسٹر ہاؤ
10۔ نیا پاکستان

بریک آؤٹ کری ایٹرز
 بریک آؤٹ کری ایٹرز کی فہرست میں جن افراد نے متاثر کن ترقی کا مظاہرہ کیا اور یو ٹیوب پر بڑے  پیمانےپرفالوورز حاصل کیے ان میں سلمان نعمان سر فہرست تھے جو 10 ملین سبسکرائبرز کا سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب رہے جو کسی بھی انفرادی یوٹیوب کری ایٹر کے لیے ایک ناقابل یقین سنگ میل ہے۔ دیگر کری ایٹرز میں شاذ صفدر ورلڈ اور رومان خان بریک آؤٹ کری ایٹرزکی فہرست میں دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔اْن کے کنٹنٹ مستقل مزاجی اور تخلیقی صلاحیتوں نے ہر کری ایٹر کو متاثر کیا ہے۔

شاندار بریک آؤٹ کری ایٹرز کی فہرست درج ذیل ہے
 1۔سلمان نعمان
2۔گلشن کلرا
3۔مجو 14
4۔ازہان 5اسٹار
5۔پراگتی ورما شارٹس
6۔شارٹس بریک
7۔شاذ صفدر ورلڈ
8۔ساگر کلرا  (شارٹس)
9۔جانوری پٹیل
10۔عیشان علی 11