قومی سکواش ہیرو حمزہ خان کا وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال

 قومی سکواش ہیرو حمزہ خان کا وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال

ایک نیوز: قومی سکواش ہیرو حمزہ خان کا آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق قومی سکواش ہیرو حمزہ خان کا آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ اسلام آباد ائرپورٹ پر حمزہ خان کا شاندار استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچاور کی گئیں اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔  حمزہ خان کے وطن واپس پہنچنے پر پاکستان سکواش فیڈریشن کے اعلی عہدیداران سمیت سکواش سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔ قومی اسکواش پلیئر کاآرمی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ ، پاکستان سپورٹس بورڈ کے حکام نے استقبال کیا۔پاکستان سکواش فیڈریشن کے عہددار ، کوچ آصف خان بھی ائرپورٹ پر موجود  تھے۔

یاد رہے کہ حمزہ خان نے 37سال بعد پاکستان کو ورلڈ جونیئر سکواش  کا ٹائٹل جتوایا ہے۔ اس سے قبل جان شیر خان نے آخری بار 1986 میں ورلڈ ٹائٹل  پاکستان کیلئے جیتا تھا۔  1982 میں سہیل قیصر نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ حمزہ خان پاکستان کے تیسرے کھلاڑی ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں منعقدہ ورلڈ جونیئر سکواش چیمپیئن شپ کے فائنل میں حمزہ خان نے مصر کے محمد ذکریا کو شکست دیکر ٹائٹل جیتا تھا۔وزیراعظم شاندار کارکردگی پر حمزہ خان کو ایک کروڑ روپے کا کیش ایوارڈ دینگے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-01/news-1690868741-1347.mp4