فوادچودھری کی ضمانت منظور،رہائی کاحکم جاری

فوادچودھری ضمانت منظور،رہائی کاحکم جاری
کیپشن: Fawad Chaudhary granted bail, release order issued

ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ نےفواد چودھری کے خلاف جہلم پنڈ دادن خان پراجیکٹ میں خرد برد کیس میں ضمانت منظورکرتےہوئےرہائی کاحکم جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کےچیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فواد چودھری کی ضمانت  کی درخواست پرسماعت کی۔ فواد چودھری کے وکیل امام قیصرعدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے فواد چودھری کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔

قیصرامام نےکہاکہ 18 دسمبر 2023 کو وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ، فواد چودھری پر پانچ الزامات لگائے گئے ہیں ،الزام ہے کہ فواد چودھری نے سیاسی اثر رسوخ کو پراجیکٹ میں استعمال کیا ہے ۔
نیب پراسیکیوٹرنےکہاکہ ہمارے پاس گواہ ہے جو کہتا ہے کہ فواد چودھری نے پچاس لاکھ روپے رشوت لی۔
چیف جسٹس نےاستفسارکیاکہ پچاس لاکھ روپے نیب کے دائرہ اختیار میں کیسے آتا ہے؟ 
نیب پراسیکیوٹرنےکہاکہ کیس ابھی انکوائری اسٹیج پر ہے، مزید تفصیلات حاصل کر رہے ہیں،ایکنیک سمیت تمام متعلقہ اداروں کو لکھ رکھا ہے۔
چیف جسٹس عامرفاروق نےکہانیب نے شواہد کے لئے بعد میں لکھا اور بندہ پہلے گرفتار کر لیا؟ نیب کے پاس فواد چودھری کے خلاف سب سے مرکزی شواہد کیا ہیں؟ 
 نیب پراسیکیوٹر کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دینے پر چیف جسٹس عامر فاروق برہم ہوگئے۔
چیف جسٹس عامرفاروق نےریمارکس دئیےکےسپریم کورٹ کو چھوڑیں، پہلے شواہد تو بتائیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نےفوادچودھری کی درخواست ضمانت منظورکرلی۔