جنرل باجوہ کی پیٹنگ بھی تین سال سے نہیں بک رہی ،رابی پیر زادہ کا شکوہ

جنرل باجوہ کی پیٹنگ بھی تین سال سے نہیں بک رہی ،رابی پیر زادہ کا شکوہ
کیپشن: جنرل باجوہ کی پیٹنگ بھی تین سال سے نہیں بک رہی ،رابی پیر زادہ کا شکوہ

ایک نیوز :رابی پیرزادہ نے شکوہ کیا ہے کہ سابق آرمی چیف  جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ کی  پینٹنگ بھی 3 سال سے فروخت نہیں ہورہی ۔

تفصیلات کےمطابق گزشتہ ہفتے کی ایک ٹویٹ میں رابی پیرزادہ نے لوگوں سے درخواست کی تھی کہ وہ مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر  مریم نواز شریف   پینٹنگ خریدیں تاکہ وہ اس رقم کو غریبوں کی مدد کے لیے استعمال کر سکیں۔جس بعد سوشل میڈیا پر مریم نواز کی پیٹنگ وائرل ہوگئی تھی ۔

لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر سیف الملوک نے مریم نواز کے ٹویٹ کےوائرل  ہونے کے بعد ان کی پینٹنگ خریدی۔اس کے بعد رابی پیرزادہ نے مزید انکشاف کیا کہ  انہوں نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی پینٹنگ پچھلے تین سالوں سے فروخت نہیں ہوئی ہے۔