مچھ میں کلیئرنس آپریشن،ابتک 21دہشت گرد ہلاک

مچھ میں کلیئرنس آپریشن،ابتک 21دہشت گرد ہلاک
کیپشن: مچھ میں کلیئرنس آپریشن،ابتک 21دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک:بولان کی تحصیل مچھ میں سکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران ابتک 21دہشت گرد ہلاک اور 3زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق  مچھ میں سکیورٹی فورسز کے کلئیرنس آپریشن کے دوران مزید 12 دہشتگرد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاک ہونے والے شرپسندوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا مچھ میں دہشت گردو ں کے خلاف کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔
 ترجمان پاک فوج کے مطابق ’’مچھ‘‘ میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنایا جس کے نتیجے میں وہ بھاگنے پر مجبور ہوئے۔
ذرائع کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران 30 جنوری کو تین خود کش حملہ آوروں سمیت 9 جبکہ 31 کو مزید 12 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل علیحدگی پسند عسکری گروپ بی ایل اے نے مچھ کے مختلف علاقوں میں راکٹ حملے کیے تھے، جس کے بعد فورسز نے آپریشن کیا تو دہشت گردوں سے مقابلے میں میں چار جوان، دو شہری اور ایک ایس ایچ او شہید ہوئے۔