چمن، باجوڑ میں فائرنگ کے واقعات: اے این پی اور پی ٹی آئی رہنما جاں بحق

چمن، باجوڑ میں فائرنگ کے واقعات: اے این پی اور پی ٹی آئی رہنما جاں بحق
کیپشن: Firing incidents in Chaman, Bajaur: ANP and PTI leaders killed

ویب ڈیسک: چمن کے علاقے میزئی اڈہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے انتخابی دفتر پر فائرنگ سے اےاین پی رہنما ظہور احمد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے معین خان نامی کارکن زخمی ہوا۔

فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے، جبکہ پولیس نےعلاقے کی ناکہ بندی کردی۔

 دوسری جانب باجوڑ کے علاقے صدیق اۤباد پھاٹک بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی اۤئی رہنما ریحان زیب خان جاں بحق ہوگئے۔ 

ایس ایچ او رشید خان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ این اے 8 سے پی ٹی آئی رہنما بطور آزاد امیدوار الیکشن لڑرہے تھے۔

انہیں نامعلوم افراد نے صدیق آباد میں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔