سعودی عرب کا چار دن کا مفت ٹرانزٹ ویزا متعارف

سعودی عرب کا چار دن کا مفت ٹرانزٹ ویزا متعارف
کیپشن: Introduction of four-day free transit visa of Saudi Arabia

 ایک نیوز:سعودی عرب نے مخصوص ائیرلائنز سے سفر کرنے والے مسافروں کو خوشبخری سنادی۔چار دن کا مفت ٹرانزٹ ویزا متعارف کرادیاگیا۔

 سعودی عرب نے ایک نئی مفت ویزا پالیسی متعارف کروائی ہے جو سعودیہ ائیر لائنز اور فلائی ناس ائیرلائنز میں سفر کرنے والوں کے لیے ہی ہے۔

سعودی عرب کےوزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق 4دن کے مفت ٹرانزٹ ویزا پالیسی کو متعارف کروانے کا مقصد ملک میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

 چار روز کے لیے مفت ٹرانزٹ ویزا ایسے افراد کو جاری کیا جائے گا جو ملک میں سیاحت یا عمرے کی غرض سے آنے کے خواہش مند ہوں گے جب کہ یہ ویزا ٹکٹس کے ساتھ جاری کیا جائے گا جو تین مہینے تک کار آمد ہوگا۔