ڈالر کیساتھ سونے کو بھی پر لگ گئے 

ڈالر کیساتھ سونے کو بھی پر لگ گئے 
کیپشن: Gold prices in Pakistan increased

ایک نیوز :ڈالر کیساتھ ساتھ سونے کو بھی پر لگ گئے ۔سونے کی قیمت میں ایک دن میں 3400 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق 3400 روپےکے اضافے سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 39 ہزار 800 روپے پرپہنچ گیاجبکہ 10گرام سونے کی قیمت 2915 روپے کے اضافے  سے 2 لاکھ 5 ہزار 590 روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں 07 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1945 ڈالر پرپہنچ گیا۔

دوسری جانب امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے  کی بے قدری کا نیا ریکارڈ بن گیا ۔رپورٹ کے مطابق  انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید ایک روپے 73 پیسے کا اضافے کے بعد ڈالر تاریخ میں پہلی بار 305 روپے 18 پیسے کا ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 4 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد  ڈالر 304 روپے 45 پیسے پر بند ہوا تھا ۔دوسری جانب کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 1 روپے مزید مہنگا ہو کر 320روپے کی تاریخی سطح پر جا پہنچا۔