عمران خان نے عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

عمران خان نے عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
کیپشن: Imran Khan sent a notice of 10 billion rupees to Abdul Qadir Patel

ایک نیوز: وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جعلی میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر کی جانے والی پریس کانفرنس کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی جعلی میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر وزیرِصحت کی بیہودہ پریس کانفرنس پر عمران خان نے عبدالقادر پٹیل کیخلاف بھرپور قانونی چارہ جوئی کا آغاز کردیا ہے۔ 

عمران خان کی جانب سے عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔ نوٹس چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل ابوذر سلمان نیازی کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔ نوٹس میں عبدالقادر پٹیل سے 15 روز کے اندر اپنے بیہودہ الزامات واپس لینے اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے غیرمشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بصورت دیگر عبدالقادر پٹیل عمران خان کو 10 ارب روپے بطور ہرجانہ ادا کریں۔ جسے شوکت خاتم ہسپتال میں جمع کروایا جائے گا۔ عبدالقادر پٹیل نے معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی آگے بڑھائیں گے۔