مریم نواز کا لاہور میں ڈورپھرنےسے2افرادکےزخمی ہونےکانوٹس

مریم نواز کا لاہور میں ڈورپھرنےسے2افرادکےزخمی ہونےکانوٹس
کیپشن: مریم نواز کا لاہور میں ڈورپھرنےسے2افرادکےزخمی ہونےکانوٹس

ویب ڈیسک:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نےلاہور ڈور پھرنے سے دو افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس  لے لیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈورپھرنے کے واقعات پر آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔سخت احکامات کے باوجود پتنگ بازی اور ڈور پھرنے کے واقعات پر تشویش ہے ۔پتنگ بازی کے خونی کھیل کو ختم کریں گے ۔شہری زمہ داری نبھائیں اور قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی پتنگ بازی کے خاتمے میں معاونت کریں ۔

ایس ایچ او تھانہ مصطفیٰ ٹاؤن افضل سندھو کو کلوز ، چوکی ایل بلاک کے انچارج سب انسپکٹر عدنان ورک کو ایس ایچ او مصطفیٰ ٹاؤن تعینات کردیاگیا۔

 واضح رہے کہ لاہورکےعلاقے ماڈل ٹاؤن میں ڈورپھرنے سے ایک اور نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق لاہور میں ڈورپھرنے سے زخمی ہونیوالے نوجوان کوریسکیواہلکاروں نے ہسپتال منتقل کیا۔شناخت عدنان کے نام سے ہوئی۔

صوبائی دارلحکومت میں ڈور پھرنے کے واقعہ پر سی سی پی او کی جانب سے ایس ایس پی آپریشنز کی سخت سرزنش کی گئی۔