لاہورسمیت پنجاب کےمختلف علاقوں میں دھندکےڈیرے

لاہورسمیت پنجاب کےمختلف علاقوں میں دھندکےڈیرے
کیپشن: Fog tents in different areas of Punjab including Lahore

ایک نیوز:لاہورسمیت پنجاب کےمختلف علاقوں میں دھندکےڈیرے،حدنگاہ کم ہونےپرموٹروےکومختلف مقامات سےٹریفک کیلئےبندکردیاگیا۔
ترجمان موٹروےپولیس سیدعمران احمدکےمطابق موٹروےایم ٹوکولاہورسےہرن مینارتک شدیددھندکےباعث بندکردیاگیا،ایم تھری پرحدنگاہ کم ہونےکی وجہ سےتمام گاڑیوں کاداخلہ بندکردیاگیا،ایم فورپرفیصل آبادسےپنڈی بھٹیاں تک ٹریفک معطل کردی گئی۔
ترجمان موٹروےپولیس کےمطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، قومی شاہرات پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا،روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں ۔
سید عمران احمد کےمطابق روڈ یوزرزگاڑیوں میں آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں ، روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں ،روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں ۔