آئی سی سی ٹی20رینکنگ، بابر اعظم کی ون ڈے میں پہلی پوزیشن برقر ار

آئی سی ٹی20رینکنگ، بابر اعظم کی ون ڈے میں پہلی پوزیشن برقر ار
کیپشن: ICT20 Ranking, Babar Azam retains first position in ODIs

ایک نیوز:افغانستان اور پاکستان جبکہ ویسٹ انڈیز کی جنوبی افریقا کے ساتھ ہونے والی سیریز کے بعد نئی رینکنگ جاری کر دی گئی ہے۔بابر اعظم کی ون ڈے میں بادشاہت برقرار ہے۔
    آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ ٹی ٹونٹی کی نئی رینکنگ کے مطابق باؤلنگ میں راشد خان سرفہرست ہیں جن کے 710 پوائنٹس ہیں، دیگر باؤلرز میں ہاسارنگا ، فضل الحق فاروقی، جوش ہیزل ووڈ، عادل راشد، ایڈم زمپا، سام کوران، مجیب الرحمان ، نارٹجی، مچل سینٹر بالترتیب دوسرے، تیسرے، چوتھے، پانچویں، چھٹے، ساتویں، آٹھویں، نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔
 فہرست میں صرف ایک پاکستانی باؤلر موجود ہے، شاداب خان رینکنگ میں 652 پوائنٹس کے ساتھ 12 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی ٹونٹی بیٹنگ رینکنگ

بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کی بادشاہت برقرار ہے جبکہ پاکستان کے محمد رضوان دوسرے اور بابر اعظم چوتھے نمبر ہیں، تیسری پوزیشن نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے کی ہے۔

 دیگر بیٹرز میں ایڈن مارکرم، ریلی روسو، محمد وسیم، ڈیوڈ مالان، ایرون فنچ، جوز بٹلر بالترتیب چوتھے، پانچویں، چھٹے ، ساتویں، آٹھویں، نویں اور دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔ جبکہ آل راؤنڈرز کی فہرست میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔

ون ڈے بیٹنگ رینکنگ

اُدھر ون ڈے رینکنگ کی بات کی جائے تو قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سب سے آگے ہیں۔ رینکنگ میں ان کے 887 پوائنٹس ہیں، ٹاپ 10 میں مزید دو پاکستانی موجود ہیں، ان میں امام الحق تیسرے جبکہ فخر زمان دسویں نمبر پر ہیں۔

 جنوبی افریقا کے ڈوسن دوسرے، ڈی کوک چوتھے، شبمن گل پانچویں، ڈیوڈ وارنر چھٹے، ویرات کوہلی ساتویں، روہت شرما آٹھویں، سٹیو سمتھ نویں نمبر پر ہیں۔

ون ڈے باؤلنگ رینکنگ

باؤلنگ کی بات کی جائے تو آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ ون ڈے میں سب سے اوپر ہیں۔ ٹاپ 10 میں صرف ایک پاکستانی ہیں، شاہین شاہ آفریدی 7 ویں پوزیشن پر براجمان ہیں، دیگر باؤلرز میں ٹرینٹ بولٹ دوسرے، بھارتی محمد سراج تیسرے، مچل سٹارک چوتھے، راشد خان پانچویں، ایڈم زمپا چھٹے، افغانی مجیب الرحمان آٹھویں، بنگلا دیش کے شکیب الحسن نویں جبکہ نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری دسویں نمبر پر قبضہ کیے ہوئے ہیں۔