بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ پر جرمانہ عائد

بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ پر جرمانہ عائد
کیپشن: بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ پر جرمانہ عائد

ویب ڈیسک : بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ پر جرمانہ عائد کردیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بھارتی فاسٹ بولرجسپریت بمراہ آسی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کےمرتکب قرار پائے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے مطابق جسپریت بمراہ نے کوڈ آف کنڈکٹ لیول 1 کے آرٹیکل 2.12 کی خلاف ورزی کی۔ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا واقعہ انگلینڈ میں پہلےٹیسٹ کے 81 ویں اوورمیں پیش آیا۔

آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی پرجسپریت بمراہ کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔ جسپریت بمراہ جان بوجھ کر رنز لیتے ہوئے اولی پاپ کے راستے میں آئے،  بمرا نے اولی پاپ کے ساتھ نامناسب انداز میں ٹکرانے کی کوشش کی۔   جسپریت بمراہ نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پرآئی سی سی کی سزا تسلیم کر لی ہے۔