کراچی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے کیس میں اہم پیشرفت

کراچی ،لاہور ،پسند کی شادی ،لڑکی ،کیس ،اہم پیشرفت
کیپشن: کراچی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے کے کیس میں اہم پیش رفت۔

ایک نیوز نیوز: ایڈیشنل سیشن جج کراچی شرقی کی عدالت میں لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے مبینہ اغوا سے متعلق کیس پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے پولیس کی جانب سے پیش کردہ چالان منظور کرلیا تاہم زیادتی کی دفعہ خارج کردی۔

فاضل جج نے استفسار کیا کہ زیادتی کی دفعہ نکاح کے ہوتے ہوئے کیسے شامل کی گئی؟

یاد رہے کہ مدعی مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر کا مؤقف رہا ہے کہ لڑکی سے شادی کرنے والے ظہیر احمد پر اغوا اور چائلڈ میرج ایکٹ کی دفعات لگی ہیں، ملزم پر زیادتی کی دفعات بھی لگائی جائیں۔

اس حوالے سے سندھ ہائی کورٹ میں مبینہ مغویہ کا طبی معائنہ کرانے سے متعلق مدعی مقدمہ کی درخواست بھی زیر سماعت ہے۔