دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے ریمانڈ میں توسیع 

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے ریمانڈ میں توسیع 
کیپشن: دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے ریمانڈ میں توسیع 

ویب ڈیسک :دہلی ہائیکورٹ نے  وزیراعلیٰ اروند کیجر یوال کے ریمانڈ میں یکم اپریل تک توسیع کردی گئی ۔
تفصیلات کےمطابق دہلی ہائیکورٹ میں اروندکیجریوال کو پیش کیا گیا انفورسمنٹ ڈائریکٹریٹ نےدہلی کے وزیر اعلیٰ کا ریمانڈ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک موبائل فون کا ڈیٹا ریکور کیا گیا ہے جس کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔ دیگر چار ڈایوائسز بھی اس وقت قبضے میں لی گئی تھیں جب اروندکیجریوال کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا تھا ان سے ابھی تک ڈیٹا ریکورکرنا باقی ہے ۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے دہلی ایکسائز پالیسی کیس کے سلسلے میں اروند کیجریوال کے حراستی ریمانڈ میں سات دن کی توسیع کی درخواست کی جس میں کہا گیا کہ انہیں کیجریوال کی مزید حراست میں پوچھ گچھ کی ضرورت ہے۔عدالت  نے  وزیراعلیٰ اروند کیجر یوال کے ریمانڈ میں یکم اپریل تک توسیع کردی گئی۔