سرکار ی ملازمین کی تنخواہوں میں 40فیصد اضافہ کی تجویز 

سرکار ی ملازمین کی تنخواہوں میں 40فیصد اضافہ کی تجویز 
کیپشن: 40% increase in salaries of government employees is proposed

ایک نیوز:گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بدترین مہنگائی کے بعد سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40فیصد اضافے کی تجویز دیدی 

صوبے میں بدترین مہنگائی کے بعد گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کو خط ارسال کردیا۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری کاخط میں کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ماہانہ اجرات 50ہزار مقرر کی جائے۔ شدید مہنگائی سے عام آدمی متاثر ہورہا ہے۔حالیہ سیلاب سے فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔ طلب اور رسد میں فرق سے مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے ۔ ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی سے حالات خراب ہورہے ہیں ۔