ٹک ٹاکر عائشہ کی موت کی خبروں کی حقیقت کیا؟

ٹک ٹاکر عائشہ کی موت کی خبروں کی حقیقت کیا؟

ایک نیوز: ٹک ٹاکر اور گانے 'میرا دل یہ پکارے آجا' پر ڈانس کرکے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرنےوالی عائشہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی اپنی موت کی خبروں کی تردید کردی۔

رپورٹ کے مطابق ہفتےکراچی کے جناح اسپتال میں کار سوار افراد ایک لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔ ہسپتال حکام کے مطابق لڑکی کی شناخت عائشہ کے نام سے ہوئی جو ٹک ٹاکر تھی اور اس کی عمر 18 سال ہے اور جب اسے ہسپتال لایا گیا تو وہ دم توڑ چکی تھی۔

یہ خبر سامنے آنےکے بعد سوشل میڈیا کےکچھ پیجز نے دعویٰ کیا کہ یہ وہ لڑکی تھی جس نے میرا دل یہ پکارے آجا پر ڈانس کیا تھا اور  وائرل ہوگئی تھی۔ ان افواہوں کے باعث لوگوں کے ذہنوں میں غلط تاثر پیدا ہوا جس کے بعد اب ٹک ٹاکر نے خود وضاحت دی ہے۔

عائشہ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر اپنی موت کی افواہ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ پوسٹ اُن کے ایک دوست نے اُنہیں بھیجی ہے۔

ٹک ٹاکر عائشہ نے اپنی دوسری انسٹا گرام اسٹوری میں لکھا ہے کہ اس خبر میں کہا گیا ہے کہ میری موت واقع ہوگئی ہے، خدارا آپ کو اندازہ نہیں ہے اس خبر سے کسی کی زندگی پر کتنا گہرا  اثر ہوسکتا ہے۔عائشہ نے اسٹوری میں لکھا میں کسی قسم کی کوئی سنسنی نہیں پھیلانا چاہتی ہواں۔ آپ سب کیوں میری زندگی مشکل کرنے کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں؟جھوٹی خبر پھیلانے والے میرا صحیح نام تک نہیں جانتے۔