چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کے گرد گھیرا تنگ

چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کے گرد گھیرا تنگ
(ایک نیوز نیوز) چودھری شوگر ملز کیس میں  مریم نواز کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا ہے۔نیب نے اماراتی شہری سعید سیف بن جابر ال سودی سے اہم معلومات مانگ لی ہیں۔

نیب لاہور کے مطابق سعید سیف چودھری شوگر ملز کا شیئر ہولڈر ہے۔نیب کی جانب سے اماراتی شہری کو لکھے گئےخط میں سات دسمبر تک تحریری جواب جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔خط میں نوازشریف اور مریم نواز سے مالی معاملات میں تعلقات کی نوعیت معلوم کی گئی ہے۔ مریم نواز کے مطابق سعید سیف بن جابر ال سودی کیساتھ فنانشنل معاملات ہیں۔اماراتی شہری کے چوہدری شوگر ملز میں نوعشاریہ چار ملین کےشیئرز ہیں۔نیب کے خط میں پوچھا گیا ہے کہ بتائیں کب سے شریف خاندان سے تعلقات کب سے ہیں؟اکتیس کروڑ کروڑ
دس لاکھ روپےکے شیئرز چوہدری شوگر ملز کی طرف سے منتقل ہوئے۔