چیئر مین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں توسیع

چیئر مین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں توسیع

ایک نیوز:  جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ سمیت پانچ مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں 7 جولائی تک توسیع کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ سمیت 5 مقدمات میں عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں 7 جولائی تک توسیع کردی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ ،عسکری ٹاور اور تھانہ شاہ مان جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ تھانہ ریس کورس میں بھی مقدمہ درج ہے۔