ایئرچیف کا دورہ سعودی عرب،شاہ عبدالعزیز بیج آف آنر سےنوازاگیا

ایئرچیف کا دورہ سعودی عرب،شاہ عبدالعزیز بیج آف آنر سےنوازاگیا
کیپشن: ایئرچیف کا دورہ سعودی عرب،شاہ عبدالعزیز بیج آف آنر سےنوازاگیا

ایک نیوز :ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا سعودی عرب کا دورہ، شاہ عبدالعزیز بیج آف آنر آف دی ایکسیلنٹ کلاس سے نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو  کی سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی اور رائل سعودی ایئر فورس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ترکی بن بندر بن عبدالعزیز سے ملاقاتیں ہوئیں۔ پاک سعودی دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا۔دونوں فضائی افواج کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں اور تکنیکی تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔