مریم نواز کا تمام اضلاع میں سیف سٹی پراجیکٹ لانچ کرنےکاحکم 

مریم نواز کا تمام اضلاع میں سیف سٹی پراجیکٹ لانچ کرنےکاحکم 
کیپشن: مریم نواز کا تمام اضلاع میں سیف سٹی پراجیکٹ لانچ کرنےکاحکم 

ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 31دسمبر تک تمام اضلاع میں سمارٹ سیف سٹی پراجیکٹ اور وویمن سیفٹی ایپ لانچ کرنےکی ہدایت کردی ۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے محفوظ پنجاب ویژن،پنجاب سیف سٹی اتھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ۔پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی خواتین پولیس کمیونیکیشن آفیسر کے لئے ہاسٹل بنانے کا اعلان  کیا۔

مریم نواز کاکہنا تھا کہ وویمن سیفٹی ایپ 43سروسز ایک کلک پر میسر ہوں گی۔نئے پروجیکٹ میں وویمن سیفٹی ایپ 2ہفتے کے اندر فنکشنل کرنے کی ہدایت کی ۔

وزیراعلیٰ مریم نوار کو بریفنگ میں بتایا گیاکہ ہیلمٹ،سیٹ بیلٹ اور اسلحے کی نمائش روکنے کے لئے آرٹیفشل انٹیلی جنس بیسڈ سافٹ وئیر تیار کر لیے گئے ۔جرائم کے بروقت سد باب کے لئے سیف سٹی کرائم سٹاپر ایپ،ٹرائل رن شروع کر دیا گیا سیف سٹی کرائم سٹاپر کے ذریعے دہشت گردی، زیادتی، منشیات،اسلحہ کی نمائش سمیت دیگر جرائم رپورٹ کئے جا سکیں گے۔سیف سٹی اتھارٹی کیمروں کے ذریعے تجاوزات کی نشاندہی بھی ممکن ہو گی اور کیمروں سے ہسپتال،بس سٹینڈ، ائیرپورٹ،ریلوے سٹیشن،شاپنگ مال کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے سیف سٹی اتھارٹی ڈیٹا سنٹر اور ڈیجیٹل وال کا معائنہ کیا وزیراعلی مریم نواز شریف نے 15کال سنٹر کابھی دورہ کیا کہ لیڈی پولیس کمیونیکیشن آفیسر زسے ڈیسک پرجا کر بات چیت کی ۔ سیف سٹی مانیٹرنگ کے عمل کا مشاہدہ بھی کیا۔ لیڈی پولیس کمیونیکیشن آفیسر کو دیکھ کر اظہار مسرت کیا۔


 وزیراعلی مریم نواز شریف نے تونسہ کی فیکٹر ی میں چوری کی کال پر رسپانس کا جائزہ لیا۔ 15پر کال کرکے پولیس رسپانس اور ٹائم چیک کیا۔

  سابق سینیٹرپرویز رشید،ارکان اسمبلی مریم اورنگزیب،عظمی بخاری، بلال کیانی،ثانیہ عاشق،چیئرمین پی اینڈ ڈی،آئی جی پنجاب،سی سی پی او اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے ۔