بھارت طالبعلم کا سرحدکی لمبائی کےسوال پر”سیماحیدر“کےقد کاجواب وائرل

بھارت طالبعلم کا سرحدکی لمبائی کےسوال پر”سیماحیدر“کےقد کاجواب وائرل
کیپشن: بھارت طالبعلم کا سرحدکی لمبائی کےسوال پر”سیماحیدر“کےقد کاجواب وائرل

ویب ڈیسک:بھارتی طالبعلم کی جانب سے امتحانی پرچے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحد کی لمبائی کے سوال پر سیما حیدر کا قد بتانے کے جواب کی تصویر وائرل ہوگئی۔

 ریاست راجستھان کے ضلع ڈھولپور کے سیاسیات کے طالب علم کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود سرحد کی لمبائی کے سوال پر سیما حیدر کا قد لکھنے کے پیپر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر لوگوں نے مزاحیہ کمنٹس کیے۔

ہندی زبان میں پوچھے گئے سوال اور اس کے ہندی میں ہی دیے گئے جواب کی تصویر ٹوئٹر سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر مزاحیہ تبصرے کیے۔

رپورٹ کے مطابق سیاسیات کے پرچے میں سوال کیا گیا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کون سی سیما (سرحد) ہے اور اس کی لمبائی کتنی ہے؟

سوال کے جواب میں طالب علم نے سرحد کی لمبائی لکھنے کے بجائے محبت کی خاطر پاکستان سے بھارت جانے والی خاتون سیما حیدر کا قد لکھ دیا۔

طالب علم نے اپنے جواب میں لکھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ہی سیما حیدر ہے، جس کا قد 5 فٹ 6 انچ ہے اور سیما حیدر کو لے کر دونوں ملکوں میں لڑائی اور جھگڑا جاری ہے۔

سیاست کے طالب علم کی جانب سے سیما (سرحد) کی لمبائی اور نام لکھنے کے بجائے سیما حیدر کا قد لکھنے کے پیپر کی تصویر وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر دلچسپ کمنٹس کیے۔

خیال رہے کہ سیما حیدر جولائی میں نیپال کے راستے بھارت پہنچی تھیں، جہاں انہوں نے اترپردیش کے نوجوان سچن کے ساتھ رہائش اختیار کی تھی اور بعد ازاں دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ہندو رسومات کے مطابق نوجوان سے شادی بھی کرلی تھی۔