حافظ آباد: سیف اللہ میموریل ویلفیئر ٹرسٹ کیجانب سے 15 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب کا اہتمام

حافظ آباد: سیف اللہ میموریل ویلفیئر ٹرسٹ کیجانب سے 15 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب کا اہتمام
کیپشن: Hafizabad: Saifullah Memorial Welfare Trust organized mass wedding ceremony of 15 deserving couples.

ایک نیوز: حافظ آباد کے علاقہ کولو تارڑ میں 15مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب دھوم دھام سے منعقد ہوئی جسمیں تمام دلہنوں کو  سیف اللہ میموریل ویلفئیر ٹرسٹ کی جانب سے لاکھوں  کا جہیز کا سامان اور نئے نویلے جوڑوں کو سلامی بھی دی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں 15جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا انعقاد سیف اللہ میموریل ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے کیا گیا۔ 

بتایا گیا ہے کہ تقریب میں نئے نویلے جوڑوں کو سلامی کیساتھ ٹرسٹ کی جانب سے ہر دلہن کو 2لاکھ سے زائد کا جہیز کا سامان دیا گیا۔

دلہنیا لیجانے آئی باراتوں کا کا بینڈ باجے کے ساتھ استقبال کیاگیا اور نوٹ نچھاور کئے گئے۔ لوکل فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا تو تقریب کو چار چاند لگ گئے۔

تقریب کیلئے تمام دلہنوں کا میک اپ ٹرسٹ کیجانب سے کروایا گیا۔ اس کے علاوہ باراتیوں اور مہمانوں کی پرتکلف کھانے سے تواضع کی گئی۔