پنجاب کا ضلع راجن پور مکمل طور پرسیلابی پانی میں ڈوب گیا

پنجاب کا ضلع راجن پور مکمل طور پرسیلابی پانی میں ڈوب گیا
کیپشن: پنجاب کا ضلع راجن پور مکمل طور پرسیلابی پانی میں ڈوب گیا

ایک نیوز نیوز: پنجاب کا ضلع راجن پور مکمل طور پر سیلابی پانی میں ڈوب گیا۔ پانی کے علاوہ دیگر مسائل نے بھی متاثرین کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ علاقوں میں انتظامی مشینری غائب اور خوراک کی بھی قلت ہے جبکہ بچوں کے بیمار ہونے کے باعث مائیں پریشان ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-27/news-1661573616-4197.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-27/news-1661573616-1611.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-27/news-1661573616-1837.mp4

مکانات بہہ جانے کے باعث متاثرین کھلے آسمان تلے موجود ہیں، جس کی وجہ سے بچا کچھا سامان بھی تباہ ہونے لگا ہے۔

سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں میں سانپوں کی بھرمار نے بھی متاثرین کی مشکلات مزید بڑھا دیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-27/news-1661573616-5181.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-27/news-1661573616-4590.mp4

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر کو خطرہ نہیں، پانی دیہی علاقوں کی طرف جارہا ہے۔

دوسری جانب ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کا گیارہویں روز بھی زمینی راستہ بند ہے جس کے باعث لوگ غذائی قلت کا شکار ہونے لگے ہیں،مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت تونسہ روڈ سے تودے ہٹانے شروع کردیے۔