آزاد کشمیر میں بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ 27نومبر کو ہوگی

 آزاد کشمیر میں بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ 27نومبر کو ہوگی
کیپشن: Polling for local body elections in Azad Kashmir will be held on November 27

ایک نیوز نیوز:بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن کے تین اضلاع میں انتخابات ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق مظفرآباد ڈویژن کے تین اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوں گےآزاد کشمیر میں 31 سال بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کےلیے پولنگ 27 نومبر کو ہوگی ۔پہلے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن کے تین اضلاع میں انتخابات ہوں گے۔مظفرآباد ڈویژن کے 9 حلقوں کی 74 یونین کونسلز اور 590 وارڈز میں 1323 پولنگ سٹیشن قاںٔم کیے گئے ہیں جہاں صبح 8 سے شام 5 تک پولنگ ہوگی۔1323 پولنگ سٹیشن میں سے 257 حساس ترین اور 418پولنگ سٹیشز کو  حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ 648 پولنگ سٹیشن نارمل ہیں۔


مظفرآباد ڈویژن میں ووٹرز کی کل تعداد 697732 ہے جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 376196 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد  321636 ہے ۔بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ڈسٹرکٹ کونسلر کے ممبر کےلیے 458 ،ممبر یونین کونسل کےلیے 1919 ،ممبر ٹاؤن کمیٹی کےلیے 77 ،ممبر میونسپل کمیٹی کےلیے 43 جبکہ میونسپل کارپوریشن کے ممبر کےلیے 216 امیدوار مدمقابل ہیں جن میں سے 20 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں.
انتخابات کروانے کےلیے مظفرآباد ،جہلم ویلی اور نیلم میں 7785 پولنگ سٹاف تعینات کیا گیا ہے ۔الیکشن کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں 1323 پولنگ سٹیشنز پر کل 4500 پولیس اہکار تعینات کیے گئے ہیں جو کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو قابو پانے کےلیے پولنگ سٹیشن پر موجود رہیں گے .جبکہ حساس ترین پولنگ سٹیشن پر 4،حساس پولنگ سٹیشن پر 3 اور نارمل پولنگ سٹیشن پر 2 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔الیکشن کے دنوں میں مظفرآباد کو لوڈ شیڈنگ فری قرار دے دیا گیا ہے جبکہ تین روز تک ڈویژن کے تمام سکولز بند رہیں اور تمام ہسپتالوں میں بھی ہاںٔی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق کسی بھی شخص کو پولنگ سٹیشن کے احاطے میں آتش بازی اور فاںٔرنگ کی اجازت نا ہوگی،کسی  بھی شخص کو پولنگ میٹریل کو ہاتھ لگانے کی اجازت نا ہوگی ،پولنگ سٹیشن کی 400 میٹر کی حدود میں کوںٔی کیمپ قاںٔم نہیں ہوگا جبکہ پریزاںٔڈنگ آفیسر کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل ہوں گے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف والے امیدوار کے خلاف نااہلی کی کارواںٔی بھی ہوسکے گی۔ 27 نومبر کو 5 بجے پولنگ کا عمل ختم ہوتے ہی اسی دن نتائج کا اعلان کیا جا ںٔے گا ۔جس کے بعد دوسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن اور تیسرے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔