شاہ رخ خان دنیا کے چوتھے امیر ترین اداکار بن گئے

شاہ رخ خان دنیا کے چوتھے امیر ترین اداکار بن گئے
کیپشن: Shah Rukh Khan became the fourth richest actor in the world

ایک نیوز : بھارت کے معروف اداکار شاہ رخ خان دنیا کے چوتھے امیر ترین اداکار بن گئے  ۔

تفصیلات کےمطابق اثاثوں کی مجموعی مالیت 770 ملین ڈالرزکیساتھ بالی ووڈ خان نے ٹام کروز اور جیکی چن سمیت دیگر اداکاروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ ورلڈ اسٹیٹسٹکس کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق ڈوین جانسن، ٹام کروز، جارج کلونی اور رابرٹ ڈی نیرو جیسی بین الاقوامی مشہور شخصیات کے ساتھ شاہ رخ بھارت کے واحد اداکار ہیں جنہوں نے دنیا کے امیر ترین اداکاروں کی ٹاپ 10 فہرست میں جگہ بنائی۔

امریکی کامیڈین جیری سین فیلڈ اور ٹائلر پیری امیر ترین ہیں جن میں سے ہر ایک کی مجموعی مالیت 1000 ملین ڈالرز ہے۔ ان کے بعد ڈوین جانسن کا نمبر آتا ہے جن کی مجموعی مالیت 800 ملین ڈالرز ہے۔