کسی سے انتقام کی خواہش نہیں ،پنجاب کو بزنس کا حب بنائیں گے ، مریم نواز

کسی سے انتقام کی خواہش نہیں ،پنجاب کو بزنس کا حب بنائیں گے ، مریم نواز
کیپشن: کسی سے انتقام کی خواہش نہیں ،پنجاب کو بزنس کا حب بنائیں گے ، مریم نواز

ایک نیوز : پنجاب کی نو منتخب وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ کسی سے انتقام کی خواہش نہیں ،ہم پنجاب کو بزنس کا حب بنائیں گے ،میرا دفتر اور دل کے دروازے ہر وقت اپوزیشن کے لیے بھی کھلے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ اپوزیشن یہاں ہوتی، شور شرابہ کرتی تو مجھے خوشی ہوتی، جنہوں نے مجھے ووٹ نہیں دیا، میں اُن کی بھی وزیراعلیٰ ہوں اور اُن کی بیٹی ہوں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ میں اب صرف مسلم لیگ ن کی وزیراعلیٰ نہیں ہوں بلکہ پورے پنجاب کی ہوں، اس لیے اپوزیشن کو جب اور جس وقت میری ضرورت ہوئی میں دستیاب ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ میرا ایوان میں ہونا سیاسی کارکنوں کی خدمات کا اعتراف ہے، اپوزیشن کے اسمبلی پر نہ ہونے پر افسوس ہے، خواہش تھی کہ اپوزیشن بھی موجود ہوتی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بزنس مین کے کاروبار کے فروغ کے لیے مزید بہتری لائیں اور ان کی مدد کریں، ہم بہترین حل پیش کریں گے، جو کاروبار حکومت چلا رہی ہیں انہیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ رمضان میں نئے ماڈل کے تحت راشن ضرورت مندوں کے گھر تک پہنچایا جائے گا تاکہ لمبی لمبی قطاروں میں نہ لگنا پڑے، آج سے ہی اشیاء خورونوش کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے مانیٹرنگ شروع کر رہی ہوں تاکہ مقررہ نرخ سے زائد پر اشیاء فروخت نہ کی جا سکے۔

دوران خطاب، والدہ کا ذکر کرتے ہوئے مریم نواز کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ انہوں نے کہا کہ ‏ہم پر بھی انتہائی مشکل وقت آئے، جب ہر چیز ہمارے خلاف تھی، ظلم اور بربریت کانشانہ بنایا گیا لیکن ہم نے میدان خالی نہیں چھوڑا۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ  ہم پر بھی بہت مشکل وقت آئے ہر چیز ہمارے خلاف تھی،  ہم نے میدان خالی نہیں چھوڑا،ڈٹے رہے، میرے دل میں کسی سے انتقام کا جذبہ نہیں ہے، جنہوں نے مجھ پر ظلم کیے ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں،میرے مخالفین نے ایسی ٹریننگ سے گزارا جس کا کوئی نعم البدل نہیں ۔

مریم نواز نے کہا کہ سب کے مینڈیٹ کا احترام کرتی ہوں، میرے سامنے وہ بچہ ہے جس کے پاس تعلیم حاصل کرنے کیلئے پیسے نہیں، میرے سامنے وہ مریض ہے جس کے پاس دوائی لینے کے لیے پیسے نہیں،وہ ہماری طرف دیکھ رہے ہیں کہ مدد کے لیے حکومت پنجاب پہنچے، سٹرکوں کے قریب کھڑے مزدوروں کے لیے بھی کام کرنا ہے، حلف برداری کے بعد اپنے دفتر جاؤ گی اور منشور پر عمل آج سے ہوگا، حکومت کا کام پالیسی بنانا ہے ،پنجاب کو بزنس کا حب بنائیں گے،  بزنس کمیونٹی کو پورا تحفظ دیں گے ۔مریم نواز نے مزید کہا کہ کرپشن میں میری زیرو ٹالرنس ہے، عوام کا حق ان کی دہلیز تک پہنچانا اولین ذمہ داری ہے،حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں،  حکومت کا کام کاروباری افراد کو ماحول فراہم کرنا ہے۔

 مریم نوازنے کہا کہ  آج سے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی ذمہ داریاں دےرہی ہوں، میری ہیلپ لائن عوام کیلئے ہرطبقے کیلئے کھلی ہوں گی، ہم نے نگبہان کے نام سے رمضان ریلیف پیکج بنایا ہم سستے رمضان بازار لگائیں گے کوئی بچہ وسائل کی کمی کی وجہ سے اسکول سے باہر نہیں رہےگا ،ہم پنجاب کو بزنس حب بنائیں گے اور سہولتیں دیں گے،ہم کاروباری طبقے کوون ونڈوسولیوشن فراہم کریں گے ہمیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کوفروغ دینا ہے ہم شفاف نظام لائیں گے ،کرپشن کی روک تھام کیلئے سسٹم لائیں گے۔