پی ٹی آئی کو  جنوبی پنجاب سے بڑادھچکا،سمیرا ملک نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا

پی ٹی آئی کو  جنوبی پنجاب سے بڑادھچکا،سمیرا ملک نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا
کیپشن: Big blow to PTI from South Punjab, Samera Malik quit the party

ایک نیوز :پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کی سینیئر نائب صدر سمیرا ملک نےپارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔
   سمیرا ملک نے ویڈیو بیان کے ذریعے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا اور کہا کہ 9 مئی کو قومی تنصیبات اور اداروں پر حملے کیے گئے اس کی مذمت کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے اور لاتعلقی کا اعلان کرتی ہوں۔ 

 سمیرا ملک سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور میں ترجمان حکومت پنجاب رہ چکی ہیں۔