بھارتی فوجی اہلکار کی اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کے بعد خودکشی

بھارتی فوجی اہلکار کی اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کے بعد خودکشی
کیپشن: Indian Army officer commits suicide after firing on his colleagues

ایک نیوز: مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں سے تنگ بھارتی فوجی اپنی ہی جانیں لینے لگے، بھارتی فوج میں خودکشی کے رجحان میں اضافہ ہورہا ہے۔ کشمیر کے بعد آسام میں تعینات فوجیوں میں بھی ڈپریشن اپنی انتہا کوپہنچ گیا۔ منی پور میں آسام رائفلز کے ایک جوان نے اپنے ہی ساتھی جوانوں پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔ 

اس واقعہ میں بھارتی فوج کے  6 اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج میں خودکشی کے بڑھتے رجحان پر بھارتی اور بین الاقوامی میڈیا نےتشویش کا اظہار کیا ہے۔ آسام میں مسلمانوں اور کشمیریوں پر بےجا ظلم و ستم کرنے والے بھارتی فوجی خود ہی نفسیاتی امراض کا شکار ہوگئے۔

منی پور پولیس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ جنوبی منی پور میں ہندوستان، میانمار سرحد پر تعینات آسام رائفلز کے ایک جوان نے فائرنگ کر دی۔ ایک جوان نے اپنے ہی ساتھیوں پر گولی چلائی اور 6 افراد زخمی ہوئے۔ 

ان زخمی جوانوں میں سے کوئی بھی منی پور کا نہیں ہے۔ اس کے بعد نوجوان نے خود کو بھی گولی مار لی۔ تمام زخمی فوجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔