اکبرایس بابر، وائس ایڈمرل (ر) جاوید اقبال کا پی ٹی آئی پر قبضہ، سربراہی اجلاس آج 

اکبرایس بابر، وائس ایڈمرل (ر) جاوید اقبال کا پی ٹی آئی پر قبضہ، سربراہی اجلاس آج 
کیپشن: Akbar S. Babar, Vice Admiral (Rtd) Javed Iqbal's takeover of PTI, summit meeting today

ایک نیوز: بانی رکن پی ٹی آئی اکبر ایس بابرپاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر پی ٹی آئی پر قبضہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ جن کی سربراہی میں اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی بانی رہنما بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ 

ذرائع کے مطابق وائس ایڈمرل (ر) جاوید اقبال اور سابق وائس چیئرمین سعید اللہ نیازی بھی اکبر ایس بابر کیساتھ مل گئے۔ جس تصدیق اکبرایس بابر نے ایک نیوز نیوز سے گفتگو میں کی ہے۔ 

انہوں نے بتایا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے سائیڈلائن کردہ رہنما بھی آج کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اکبر ایس بابر کی سربراہی میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے اجلاس تین بجے ہوگا اور شام 6 بجے اجلاس کی کارروائی بارے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں پارٹی انتخابات کے حوالے سے قرارداد پیش ہوسکتی ہے۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کی عبوری باڈی بھی منتخب کی جاسکتی ہے۔