ایم کیو ایم اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کااجلاس،سیاسی صورتحال پرمشاورت
کیپشن: ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کااجلاس،سیاسی صورتحال پرمشاورت

ایک نیوز :ن لیگ سے ملاقاتوں کے نتیجے پرایم کیو ایم اجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآگئی۔

ذرائع کے مطابق ڈیڑھ گھنٹہ سے زائد جاری رہنے والے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں  ایم کیو ایم کی 3 رکنی مشاورتی کمیٹی نے رابطہ کمیٹی کو نون لیگ قیادت سے ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے آگاہ کیا۔

رابطہ کمیٹی کےارکان کو بتایا گیا کہ مطالبات نون لیگ قیادت کو دے دئیے،حکومت سازی پرکوئی پیش رفت نہیں ہوئی، ملاقاتیں بے نتیجہ ثابت ہوئی۔ نون لیگ قیادت نے ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبات کو حکومت تشکیل ہونے کے بعد حل کرنے کی یقین دہانی کرا دی ۔

رابطہ کمیٹی اجلاس میں ارکان نے ایم کیو ایم کو وفاق میں بھی اپوزیشن میں بیٹھنے کی تجویز دیدی گئی ۔ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اجلاس کی صدارت کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی۔اجلاس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خصوصی شرکت کی۔