انشورنس کی رقم کیلئےشہری نےانتہائی قدم اٹھالیا

انشورنس کی رقم کیلئےشہری نےانتہائی قدم اٹھالیا
کیپشن: The citizen took extreme steps for the insurance money

ایک نیوز: پیسےکی لالچ نےایک امریکی شہری کواپنی ٹانگوں سےمحروم کردیا۔
تفصیلات کےمطابق ایک امریکی شہری نےانشورنس کےپیسوں کی لالچ میں ایک شخص کوپیسےدےکراپنےٹانگیں کٹوادیں اوراسےحادثےکےطورپرپیش کرنےکی کوشش کی۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق امریکی پولیس نے حال ہی میں ایک انو کھےکیس کی تحقیقات کی جس میں ریاست مسوری کا60سالہ شہری اپنی دونوں ٹانگیں گنوابیٹھااور دعویٰ کیا کہ وہ برش ہاگ کے حادثے کا شکار ہوا۔ برش ہاگ ایک مشین ہوتی ہے جو کھیتوں میں ٹریکٹر سے جڑی ہوتی ہے اور اس میں بلیڈ لگے ہوتے ہیں۔
پولیس نےجب اس کیس میں مزیدتفتیش کی تو کہانی میں کچھ گڑھ بڑھ محسوس ہوئی ،کیو نکہ یہ شخص فالج کامریض تھاتویہ وہاں پرکس طرح گیااورٹانگیں اتنی صفائی سےکٹی گئی تھی کےلگ نہیں رہا تھا کہ کسی برش ہاگ کی زد میں آکر کٹی ہوں۔ 
جیسے ہی تفتیش آگے بڑھی اور زخمی شخص کی کہانی میں مزید جھول نمودار ہوئے تو پولیس نے دریافت کیا کہ بوڑھے شہری نے فلوریڈا کے رہنے والے ایک شخص کو معاوضے کے بدلے ان کی ٹانگیں کاٹنے کو کہا۔
بعدمیں انکشاف ہواکےفالج کےباعث ٹانگیں پہلےہی ناکارہ ہےتوانشونس کمپنی سےفراڈکرنےکامنصوبہ بنائےجوکہ ناکام ہوگیا۔تاہم شہری کےخلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی کیونکہ اس نےکمپنی سےانشورنس کمپنی کے پاس دعویٰ دائر نہیں کیا ہے ۔