رمضان سے قبل ہی بڑا ریلیف: گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں بڑی کمی

Govt slashes ghee, cooking oil prices
کیپشن: Govt slashes ghee, cooking oil prices

ویب ڈیسک :یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی ،کوکنگ آئل ،چائے و دیگر اشیا کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ۔
ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 4 روپے سے 100 روپے فی کلو لیٹر کمی کی گئی ہے۔ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورزپر برانڈڈ چائے کی قیمتوں میں بھی 100 روپے فی 800گرام پیک کمی ہوگئی ہے۔
دوسری جانب ملک میں افراط زر کی شرح میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر 0.04 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 30.68 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے افراط زر بارے ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 22 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں روزمرہ استعمال کی آٹھ اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 20 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔اس کے برعکس 23 اشیاء کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا۔
گزشتہ ہفتے کے دوران پیاز کی قیمت میں 14.42 فیصد، انڈے 11.19 فیصد، ایل پی جی 1.82 فیصد، پانچ لیٹر کوکنگ آئل 0.75 فیصد، آٹا 0.36 فیصد، سرسوں کا تیل 0.33 فیصد، آلو 0.23 فیصد اور ایک کلو بناسپتی گھی کی قیمت میں 0.11 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اس کے برعکس ٹماٹر کی قیمت میں 22.71 فیصد، کیلا 7.40 فیصد، ڈیزل 3.02 فیصد، چکن 1.22 فیصد، پٹرول 1 فیصد، چینی 0.87 فیصد، مٹن 0.86 فیصد، بیف 0.74 فیصد، دہی 0.71 فیصد، دال مونگ 0.54 فیصد، جلانے کی لکڑی 0.20 فیصد اور جارجٹ کی قیمت میں 0.14 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔