کچی آبادیوں کےاقلیتوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان

 کچی آبادیوں کےاقلیتوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان
کیپشن: Announcement of giving ownership rights to the minorities of the slums

ایک نیوز نیوز:  وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کرسمس کا تحفہ دیتے ہوئے کچی آبادیوں میں مقیم اقلیتوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ آفس میں کرسمس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کرسمس کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہوئے۔  مسیحی برادری کے ساتھ مل کر کرسمس کا کیک کاٹا۔

 وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کاکہنا تھا کہ میں مسیحی برادری کو کرسمس کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔قائداعظم محمد علی جناح نے ہمارے پرچم میں سفید رنگ اقلیتوں کیلئے رکھا ہے۔ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہمارا فرض ہے، ملازمتوں میں اقلیتوں کا کوٹہ 2 سے بڑھا کر 5 فیصد کیا ہے۔